subscribe

6/recent/ticker-posts

Breaking news

New Naat 2023 || سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبیﷺ

 

Naat 2023 New Naat 2023 || سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبیﷺ


سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبیﷺ
 سب سے بالا و والا ہمارا نبیﷺ


 اپنے مولیٰ کا پیارا ہمارا نبیﷺ

 دونوں عالم کا دولھا ہمارا نبیﷺ


 بزمِ آخر کا شمع فروزاں ہوا

 نورِ اوّل کا جلوہ ہمارا نبی ﷺ


Naat  2023 New Naat 2023 || سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبیﷺ

 جس کو شایاں ہے عرشِ خُدا پر جلوس

 ہے وہ سلطانِ والا ہمارا نبی ﷺ


 بجھ گئیں جس کے آگے سبھی مشعلیں

 شمع وہ لے کر آیا ہمارا نبی ﷺ


 جس کے تلوؤں کا دھووَن ہے آبِ حیات

 ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی ﷺ


 عرش و کرسی کی تھیں آئینہ بندیاں

 سوئے حق جب سدھارا ہمارا نبی ﷺ


 خَلق سے اولیا، اولیا سے رُسُل

 اور رسولوں سے اعلیٰ ہمارا نبی ﷺ


 حُسن کھاتا ہے جس کے نمک کی قسم

 وہ ملیحِ دل آرا ہمارا نبی ﷺ


 ذکر سب پھیکے جب تک نہ مذکور ہو

 نمَکیں حُسن والا ہمارا نبی ﷺ


 جس کی دو بوند ہیں کوثر و سلسبیل

 ہے وہ رحمت کا دریا ہمارا نبی ﷺ


 جیسے سب کا خدا ایک ہے ویسے ہی

 اِن کا، اُن کا، تمھارا، ہمارا نبی ﷺ


 قرنوں بدلی رسولوں کی ہوتی رہی

 چاند بدلی کا نکلا ہمارا نبی ﷺ


 کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہیے

 دینے والا ہے سچا ہمارا نبی ﷺ


 کیا خبر کتنے تارے کھِلے چھپ گئے

 پر نہ ڈوبے نہ ڈوبا ہمارا نبیﷺ


 ملکِ کونین میں انبیا تاجْدار

 تاجْداروں کا آقا ہمارا نبیﷺ


 لا مکاں تک اجالا ہے جس کا وہ ہے

 ہر مکاں کا اُجالا ہمارا نبیﷺ


 سارے اچھوں میں اچھا سمجھیے جسے

 ہے اُس اچھے سے اچھا ہمارا نبیﷺ


 سارے اونچوں میں اونچا سمجھیے جسے

 ہے اُس اونچے سے اونچا ہمارا نبیﷺ


 انبیا سے کروں عرض کیوں مالکو!

 کیا نبی ہے تمھارا ہمارا نبیﷺ


 جس نے ٹکڑے کیے ہیں قمر کے وہ ہے

 نورِ وحدت کا ٹکڑا ہمارا نبیﷺ


 سب چمک والے اجلوں میں چمکا کیے

 اندھے شیشوں میں چمکا ہمارا نبی ﷺ


 جس نے مردہ دلوں کو دی عمرِ ابد

 ہے وہ جانِ مسیحا ہمارا نبی ﷺ


 غمزدوں کو رؔضا مژدہ دیجے کہ ہے

 بے کَسوں کا سہارا ہمارا نبی ﷺ


 


Post a Comment

1 Comments